6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 3:38
کراچی:ناردن بائی پاس پرمقابلہ،2مبینہ دہشت گردہلاک
جیو نیوز - کراچی......کراچی میں ناردن بائی پاس پر پولیس مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔انچارج ایس آئی یو، سی آئی ڈی خرم وارث نے جیو نیوز کو بتایا کہ ناردن بائی پاس پر دہشت گردوں کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے جو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے ۔ ہلاک دہشت گرد جنت گل اور مفتی جاوید کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ولی الرحمان گروہ سے تھا ۔خرم وارث کے مطابق دہشت گرد مفتی جاوید نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ اور عباس ٹاؤن دھماکے میں مدد فراہم کی تھی جبکہ جنت گل کالعدم ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر تھا ۔ دونوں دہشت شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں بھی ملوث تھے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سائٹ میں بم دھماکے سے 6پولیس اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کا ہدف فرنٹیئر کالونی کے چوکی انچارج تھے تاہم معجزانہ طور پر وہ محفوظ رہے۔