6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:39
سیالکوٹ:چارواہ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ اورگولہ باری، 4افراد جاں بحق
جیو نیوز - سیالکوٹ......سیالکوٹ کےچارواہ اور آزاد کشمیر کے لیپہ ،نکیال سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورس نےبلا اشتعال فائرنگ کی ، جس سے 5افراد جاں بحق اور9زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔رینجرز ذرائع کے مطابق چارواہ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورس کی جانب سےعلی الصبح بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی گئی۔تحصیل پسرور کے گاؤںتلسی پور میں فائرنگ اور گولہ باری سے 5افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مویشی ہلاک اور مکانات کو نقصان پہنچا۔جنگ بندی کی خلاف ورزی پر چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ دوسری جانب آزادکشمیر کے لیپہ اورنکیال سیکٹر پر بھی بھارتی فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کی، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔