6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:49
ایم کیو ایم نے بلاول بھٹو کے بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا
جیو نیوز - کراچی......متحدہ قومی موومنٹ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا سختی سے نوٹس لےلیا۔ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا پاکستان اورلندن کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس میں بلاول کےدھمکی آمیز بیان کی روشنی میں آئندہ کالائحہ عمل طےکیاجائے گا۔