6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:59
عمران خان نے طاہر القادری کی امامت میں نماز عید ادا کی
جیو نیوز - اسلام آباد......اسلام آباد میں عمران خان سمیت دھرنے پر بیٹھی جماعتوں کے کارکنوں اور قائدین نے پریڈ ایوینیو پر طاہر القادری کی امامت میں نماز عید ادا کی۔ طاہرالقادری اور عمران خان نے دو دو بار ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارکبا د دی ۔اسلام آباد میں وفاقی حکومت کےخلاف احتجاجاً دھرنے پر بیٹھی پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کار کنوں اور قائدین نے پریڈ ایوینیو پر نماز عید ادا کی۔ طاہر القادری کی امامت میں نماز عید ادا کرنے والوں میں عمرا ن کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما اورعوامی لیگ کے شیخ رشید بھی شامل تھے ، نماز عید کےبعد کارکن اور قائدین نے عید بھی ملی ۔لیکن نماز عید کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب خطبے سے پہلے ہی عمران خان اٹھ کھڑے ہوئے اور علامہ طاہر القادری سے عید مل لئے۔ اس موقع پر انہوں نے طاہر القادری سے مائیک لے کر خطاب کرنے کی بھی کوشش کی لیکن شرکا نے سمجھایا کہ ابھی نماز عید کا خطبہ باقی ہے ، یوں عمران خان بیٹھ گئے اور خطبہ سننے کے بعد پھر علامہ صاحب سے دوبارہ عید ملے۔