تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:9

عمران خان کےجوتشی ہر ہفتے نئی پیش گوئی کردیتے ہیں، پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد...... وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے جوتشی ہر ہفتے نئی پیش گوئی کردیتے ہیں۔ عمران خان یاد رکھیں کہ 2018 انتخابات کا سال ہوگامسلم لیگ ن کے وزیراطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان یاد رکھیں کہ انتخابات کا سال 2018 ہے۔ عمران خان رو رو کر استعفیٰ مانگنے میں ناکام رہے ہیں اور استعفیٰ کی طرح انکی جانب سے وسط مدتی انتخابات کی ہنڈیا بھی چوراہے میں پھوٹ چکی ہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شیخ رشید کو چپڑاسی کہا تھا جس پر شیخ رشید نے اپنا بدلہ لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.