تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:30

پشاور: مسافر طیارے کونشانہ بنانے کی کوشش

جیو نیوز - پشاور..........پشاور کے نواحی علاقہ سلیمان خیل میں نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے مسافر طیارے کونشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے پر آج صبح 5بجے فائرنگ کی گئی،تاہم طیارے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچااور اسے بحفاظت باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراتارلیاگیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے 4 حملہ آوروں کو سلیمان خیل سے خیبر ایجنسی فرار ہوتے دیکھا،عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دستی بموں اور ایس ایم جیزسے لیس تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.