تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:11

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

جیو نیوز - شمالی وزیرستان...... شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک اور ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے چار حملوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے کنڈ سر میں جاسوس طیارے نے مقامی طالبان کمانڈر کے مرکز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل آج ہی کے دن شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کنڈ غر میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے۔ گزشتہ روز بھی شمالی وزستان میں کنڈ غر اور منگڑوتی کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.