تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:41

کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ ، سرتاج عزیزکااظہارتشویش

جیو نیوز - اسلام آباد...... وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ورکنگ باؤنڈری اورکنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ اورگولہ باری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورس 7دنوں سےکنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کررہی ہیں، پاکستان کی طرف سےسفارتی سطح پرسخت احتجاج کیاگیاہے، عیدکےدن بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ سے4 معصوم جانوں کانقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج کوگولہ باری اورفائرنگ سےبازرکھنےمیں ناکام رہی، حکومت پاکستان نہایت صبراورتحمل کامظاہرہ کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.