7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:21
جس نے جو کچھ بھی کہا، آج اسے معاف کرتا ہوں، قائد ایم کیو ایم
جیو نیوز - کراچی......بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان شروع ہونے والی کھٹ پٹ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ختم کرادی،کراچی میں خدمت خلق کمیٹی کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جس نے جو جو کچھ بھی کہا آج کے دن اسے معاف کرتا ہوں۔ الطاف حسین نے عید کے موقع پر ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی گرما گرمی ختم کرتے ہوئے کہا کہ جس جس نےان کے بارے میں جو کچھ بھی کہا آج کے دن اسے معاف کرتا ہوں ۔سندھ حکومت کی دو اتحادی جماعتوں کے درمیان کھٹ پٹ کا آغاز نمکین عید کے پہلے روز اس وقت ہوا تھا جب پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی رہنماوں کے دلوں پر چھریاں چلائیںاور قربانی کی عید پر بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی حریفوں کے دل پرچھریاں چلا دیں اور ایم کیو ایم کے قائد کو جینا حرام کرنے کی دھمکی دے دی۔عید کے دوسرے روز بھی پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل نے ایک دوسرے پر زبانی حملے کیے،تاہم بعد میں خدمت خلق کمیٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کے قائد نے معاملہ خوش اسلوبی سے ختم کردیا۔