تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:31

لاہور:عیدالاضحیٰ پرصفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش

جیو نیوز - لاہور...... لاہورمیں عیدالاضحیٰ کےموقع پرصفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے،تاہم بعض علاقوں سےآلائشیں نہ اٹھائے جانےکی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاکہناہے کہ 4ہزار گاڑیاں اور2ہزار موٹرسائیکل سوارورکرز گلی گلی سے آلائشیں اٹھا رہے ہیں۔ عیدالاضحیٰ کےموقع پرلاہورمیں صفائی کی مجموعی صورتحال بہترین ہے،شہری خوش ہیں کہ آلائشیں اور گندگی اٹھانے کےخاطر خواہ انتظامات کئے گئےہیں،فون کرنے پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑی آ جاتی ہے،اوجڑیاں ڈالنے کیلئےپلاسٹک کےخصوصی لفافے بانٹے گئے ہیں اور گلیوں میں چونا بھی ڈالا گیا ہے،بعض علاقوں سے آلائشیں نہ اٹھائے جانے کی شکایات بھی ملی ہیں،ایل ڈبلیو ایم سی کے سربراہ خواجہ احمد حسان نے جیو نیوز کوبتایاکہ 4ہزار گاڑیاں اور2ہزار موٹر سائیکل سوارورکرز گلی گلی سے آلائشیں اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے دھرنےوالوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی کے پی کے پر توجہ دیں تاکہ کےپی کےبھی لاہور کی طرح صاف ہو جائے۔ انہوں نےکہاکہ دھرنے والے اسلام آباد کو گندا اوروہ لاہور کو صاف بنا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.