8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:42
کراچی ،لاہور کے بعد ملتان میں بھرپور جلسے کی تیار کرلی،شاہ محمود قریشی
جیو نیوز - ملتان........پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ کراچی اور لاہور کے بعد ملتان میں بھرپور جلسے کی تیار کرلی ، عمران خان جنوبی پنجاب کے عوام کے سامنے اپنا مقدمہ رکھیں گے،ماضی میں انتخابات کے علاوہ ملتان میں جلسے نہیں ہوا کرتے تھے، مگرہم جلسہ کررہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی سے لوگ مایوس ہیں، لوگ متبادل قیادت چاہتے ہیں،لاہورمیں تاریخی جلسہ تھا، میانوالی اور کراچی میں بھی جلسے کیے، جنوبی پنجاب کا سیاسی گڑھ ملتان ہے، اس لیے ہم اس پرتوجہ دے رہیں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آزاد الیکشن کمیشن کے لیے تحریک شروع کی گئی ہے، پاکستان میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں، 1970 کے بعد تمام انتخابات پرلوگوں نے انگلیاں اٹھائیں، جس قسم کی نگراں حکومتیں 2013 میں تھیں اس قسم کی نگراں حکومتیں نہیں چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے حلقے کھلے ہیں اس سے واضح ہوگیا ہے کہ لوگوں کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن)نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ مذاق کیا ہے۔