تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:21

دھرنوں کے پیچھے غصہ، اقتدار کا لالچ جیسے جذبے کارفرما ہیں، شہباز

جیو نیوز - لاہور..... پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے پیچھے غصہ، اقتدار کا لالچ اور ضد جیسے منفی جذبے کارفرما ہیں۔ لاہورسے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان ! آپ نے معیشت کا نقصان کر دیا ، ملک پر رحم کریں ۔ ان کا کہناتھاکہ بعض لوگ چور دروازے سے اقتدار میں آ ناچاہتے ہیں لیکن اُن کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔ شہبازشریف نے تمام سیاسی لیڈروں کو دعوت دی کہ آئیں اور مل کر ملک وقوم کی خوشحالی کیلئے کام کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.