تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:1

پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز کچھ دیر بعد لاہورپہنچنے گی

جیو نیوز - لاہور ..........پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن شروع ہوگیا ہے ،اورسعودی عرب سےحجاج کرام کو لے کر پہلی حج پرواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اب سے کچھ دیر میں اترنے والی ہے،دریں اثنا سعودی عرب سے کوئٹہ ججاج کی واپسی کا عمل جمعرات نواکتوبر سے شروع ہورہا ہے ،پہلی جج پرواز سے 329ججاج کوئٹہ پہنچیں گے پی آئی اے حکام نے جیو نیوز کو بتایاکہ جدہ سے ججاج کرام کی کوئٹہ واپسی کا عمل نو اکتوبر کو شروع ہوگا اور پہلی جج پرواز سہ پہرساڑے چار بجے کوئٹہ پہنچے گی ۔جس سے 329ججاج کرام کوئٹہ پہنچیں گے ،اس سال کوئٹہ سے پی آئی اےکی 29پروازوں کے ذریعے نوہزار دوسو بیس افرادحج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے جن کی واپسی کا عمل کل سے شروع ہو کرسات نومبر کو مکمل ہوجائے گا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.