9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:51
لائن آف کنٹرول پرپُرتشددواقعات پرتشویش ہے،امریکی محکمہ خارجہ
جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا کو لائن آف کنٹرول پرپُرتشددواقعات پرتشویش ہے،پاکستان اوربھارت مذاکرات کےذریعےمسائل کوحل کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نےکہا ہے کہ کشمیرپرامریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ،کشمیر مذاکرات کےمستقبل کاتعین پاکستان اوربھارت کوہی کرناہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ کنٹرول لائن پر ہونے والے پرتشدد واقعات پر تشویش ہے۔