9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:21
سیالکوٹ:بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری کی پھرسےخلاف ورزی
جیو نیوز - سیالکوٹ.....بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی پھرسےخلاف ورزی کی ہے ،بھارتی فوج نے ہرپال سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی،ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سےگاؤں رڑکی میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ اس طرح بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ سے جاںبحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔