9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:22
کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جیو نیوز - کوئٹہ ......کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس کی موبائل ٹیم کوئٹہ مستونگ روڈ پر معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد نامعلوم افراد کی جا نب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا ۔ دھماکے کے بعد پولیس کی مزید نفری دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اور صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔