تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:23

کراچی :کچی شراب سے متاثرہ مزید 3افراد دم توڑ گئے

جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے جناح اسپتال میں کچی شراب سے متاثرہ مزید تین افراد دم توڑ گئے ، اس طرح کچی شراب سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ کچی شراب کی کھلے عام فروخت پر ڈی آئی جی ایسٹ نے چار ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ہے، جبکہ دو ڈی ایس پیز کے خلاف بھی انکوائری کی جارہی ہے۔کراچی کےجناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کچی شراب پینے والے مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔ اس طرح کچی شراب سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ 26 افراد اب بھی جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچی شراب شرافی گوٹھ اورشاہ لطیف ٹاؤن کے اڈوں سے خریدی گئی تھی۔جہاں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ کچی شراب کی کھلے عام فروخت پر چار ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ، معطل کئے گئے ایس ایچ اوز میں ایس ایچ او لانڈھی ، ایس ایچ او کورنگی ، ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور ایس ایچ او شرافی گوٹھ شامل ہیں جبکہ دو ڈی ایس پیز کے خلاف بھی انکوائری کی جارہی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شراب ضلع ملیر کی حدود سے خریدی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.