تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:52

لاہور:سپریم کورٹ میں کم سن بچی سے زیادتی کےازخود نوٹس کیس کی سماعت

جیو نیوز - لاہور........سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کم سن بچی سے زیادتی کےازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نےملزم کو مجسٹریٹ کےسامنے پیش نہ کرنے پر برہمی کااظہارکیااورقرار دیاکہ پولیس کے سامنے ملزم کے اعترافی بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ایس پی عمر ورک نےکم سن بچی زیادتی کیس کی تفتیش اور ملزم محمد آصف کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی۔جسٹس میاں ثاقب نثارنےریمارکس دیئےکہ عدالت اس حساس معاملےمیں خانہ پُری نہیں کرنے دے گی۔ایس پی عمر ورک نےعدالت کو بتایاکہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے۔تفتیش کیلئے مہلت درکار ہے۔عدالت نے مزید کارروائی ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔تقریباً ایک سال پہلےمغل پورہ کی رہائشی کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ملزم بچی کو گنگا رام اسپتال ایمرجنسی وارڈکےباہر پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.