9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:32
بھارت کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے، پاکستانی وزیردفاع
جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔بھارت کو چاہیے کہ احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ دو ہمسایہ ایٹمی ممالک کی سرحدوں پر تصادم کی فضا پیدا ہو۔انہو ں نے اپنے بیان میں بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرے ۔