9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:3
عبدالقادر گیلانی کے گارڈ کا پولیس کو ابتدائی بیان
جیو نیوز - لاہور......سابق وزیراعظم کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کے گارڈنے پولیس کو ابتدائی بیان دیا ہے ۔اپنے ابتدائی بیان میں گارڈ نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار دوررہنے کے اشارے کے باجود بار بار اسکواڈ کے قریب آیا۔میں نے مشکوک سمجھ کر فائر کیا۔ ڈیفنس کا رہائشی 23 سالہ مقتول طاہر بی کام کا طالب علم تھا، اور چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔