تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:23

وزیر اعظم نواز شریف کا بنوں کے بکا خیل کیمپ کا دورہ

جیو نیوز - بنوں...... وزیر اعظم نواز شریف نے بنوں کے بکا خیل کیمپ کا دورہ کیا،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متاثرین وزیرستان نے پاکستان کے لیے اپنا گھر بار چھوڑا،حکومت ان کی گھروں کو واپسی ممکن بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔ بکا خیل کیمپ میں نقل مکانی کرنےوالوں سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے متاثرین کی قربانیوں کوسراہا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں رہنے والے افراد نے ملک و قوم کے لیے جو کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،متاثرین نے ایسے لوگوں کو ختم کرنے کے لیے اپنا گھر بار چھوڑا جو پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے،انھوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی گھروں کو واپسی تک حکومت ان کی دیکھ بھال کرے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کی تعمیر نو ہونی چاہیے۔وزیرستان کو ملک کا خوب صورت ترین علاقہ بنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.