9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:32
شراب سے ہلاکتیں، محکمہ ایکسائز کے دو ڈائریکٹرز، 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز معطل
جیو نیوز - کراچی......کراچی اور حیدرآباد میں کچی شراب سے ہلاکتوں پر محکمہ ایکسائز کے دو ڈائریکٹرز اور چار ڈپٹی ڈائریکٹرز کو معطل کردیاگیا ہے ۔ صوبائی وزیر ایکسائز گیان چند کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے سندھ بھر میں جاری کیے گئے اسپرٹ کے لائسنس معطل کردیئے ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایکسائز پولیس کے 2 ڈائریکٹرز اور 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت کورنگی اور ملیر کے افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اورکچی شراب فروخت کرنے کے الزام میں 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔