تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:52

عبدالقادر گیلانی کے سیکورٹی گارڈ کے ہاتھوں قتل ہونیوالا نوجوان سپرد خاک

جیو نیوز - لاہور...... لاہور میں سابق وزیراعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے سیکورٹی گارڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان طاہر کو سپرد خاک کر دیا گیا،مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی دنیا اُجڑ گئی ، وی آئی پی کلچرکے خاتمے تک ایسے واقعات نہیں رکیں گے۔عید قرباں کے تیسرے روز پنجاب سوسائٹی کا 23 سالہ نوجوان طاہر ملک بھائی کے ہمراہ تایا کو قربانی کا گوشت دینے موٹرسائیکل پر نکلا۔غازی روڈ پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے اسکواڈ کو اوور ٹیک کرنے پر جھگڑا ہو گیا،اسکواڈ کی فائرنگ سے طاہر موقع پر دم توڑ گیا،مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ان کےبیٹے کاقتل دہشت گردی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید بھی تعزیت کیلئےمقتول کے گھر گئے، واقعے کو حکمرانوں اور عدلیہ کا ٹیسٹ کیس قرار دیا۔ مقتول کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ملزم محمد خان نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ موٹر سائیکل سوار لڑکا بار بار اسکواڈ کے قریب آ رہا تھا، کئی بار دور رہنے کا کہا،مشکوک سمجھ کر فائر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.