10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 3:42
کراچی میں کچی شراب سے 29 ہلاکتیں، 13 مقدمات درج
جیو نیوز - کراچی.........شہر میں کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29ہوگئی، مختلف تھانوں میں 13مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق کچی شراب سے ہلاکتیں کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات کورنگی، زمان ٹاؤن، شرافی گوٹھ، لانڈھی اورکورنگی انڈسٹریل ایریا کے تھانوں میں درج کیے گئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا اور شرافی گوٹھ کے دو مقدمات میں طاہر بلوچ نامی شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر کچی شراب پینے سے 29 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ کچی شراب کی کھلے عام فروخت پر ایس ایچ او لانڈھی، ایس ایچ او کورنگی، ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور ایس ایچ او شرافی گوٹھ کو معطل کردیا گیا جبکہ 2 ڈی ایس پیز کے خلاف بھی انکوائری کی جارہی ہے۔