10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:52
عام انتخابات کافیصلہ بھی پیپلزپارٹی ہی کرےگی،آصف زرداری
جیو نیوز - لاہور......پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوحوصلہ دینے آیا ہوں جمہوری ادارے بچانے کے لیے ڈٹ جائیں۔ عمران خان سیاست کا بلبلہ ہیں، الیکشن کب ہونے ہیں،یہ فیصلہ بھی پیپلزپارٹی کرے گی ۔ بلاول ہاؤس لاہورمیں فیصل آباد کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ن لیگ اورپی ٹی آئی کی سوچ ایک جیسی ہے ، ان کی لڑائی کا کارکن بھی مزہ لیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خوب جانتے ہیں سیاست میں اپنی جگہ کیسے بنانی ہے ،انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ساتھ دھاندلی ہوئی ،نئے الیکشن ہوئے تو اچھے نتائج دیں گے ،ابھی بڑے بڑے انتقام لینے ہیں جو جمہوریت کے ذریعے لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی سیاست میں پانی کا بلبلہ ہیں ،اُنہیں کھڑا کرنے والی قوتیں کوئی اورہیں، گو نواز گو کے نعرےلگانے والے کل گو عمران گو کے نعرے بھی لگاسکتے ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھاکہ شہبازشریف اپنے ایم پی ایزکےکام نہیں کرتےتھے ہمارےایم پی ایزکےکہاں کرتے؟انہیں اس لیے سپورٹ کیا کہ جمہوری اداروں کےبارے میں بہتر فیصلے کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن 3سال لیٹ ہوں یا اس سے زیادہ فیصلہ پیپلزپارٹی ہی کرے گی ۔