10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:52
5مرلہ مکان، ایک بھی اے سی نہیں،بل50ہزار229روپے
جیو نیوز - لاہور......لیسکو نے لاہور پولیس لائنز میں تعینات اے ایس آئی کے 5مرلہ مکان کا بجلی کا بل 50ہزار روپے بھجوا دیا۔ متاثرہ اے ایس آئی انصاف کی تلاش میں جیو نیوز کے دفتر پہنچ گیا۔اے ایس آئی محمد سلیم کے مطابق چونگی امرسدھو کے علاقے قینچی میں اس کا 5مرلہ کا مکان ہے، ایک بھی اے سی نہیں، فریج رکھی ہے تاہم وہ بھی صرف گرمیوں میں ہی استعمال کی جاتی ہے۔محمد سلیم نے بتایا کہ لیسکو حکام نے شکایت کے باوجود غلط میٹر ریڈنگ کا نوٹس نہیں لیا اور پچاس ہزار 229 روپے بل بھجوا دیا۔