تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:2

بھارتی جارحیت کےخلاف آج مذہبی جماعتیں احتجاج کریں گی

جیو نیوز - اسلام آباد.........لائن آف کنٹرول اورورکنگ باوٴنڈری پربھارتی جارحیت کے خلاف آج پاکستان بھر میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سےاحتجاج کیاجائے گا۔ بھارتی فوج اوربی ایس ایف کی جانب سے مختلف سیکٹرزمیں فائرنگ اور گولہ باری کے خلاف پاکستان علماء کونسل کی جانب سے آج ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ بھارتی جارحیت کےخلاف سکھر میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت مظاہرہ کیا جائےگا۔ پشاورمیں جماعت الدعوۃ نمازجمعہ کے بعد پریس کلب کےباہراحتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ اسلام آباد میں جماعت الدعوۃ کے کارکن جامع مسجد قباء کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ لاہور میں بھی جماعت الدعوۃ اور پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام احتجاج کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.