10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:23
ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام مل گیا
جیو نیوز - اسٹاک ہومز.........پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام حاصل کرلیا۔ 17سالہ ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد پر دہشت گردوں نے گولی مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں علاج کسے سلسلے میں اور اپنی اور گھر والوں کی جان کی حفاظت کیلئے برطانیہ منتقل ہونا پڑا تھا۔ اسٹاک ہومز میں ہونے والی تقریب میں ملالہ یوسف زئی اور کیلاش ستیارتھی کو امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔کیلاش ستیارتھی بھارت میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سرگرم ہیں۔