11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:12
منڈی بہاءالدین ، بیٹے نے ماں ،باپ اور بہن کو قتل کردیا
جیو نیوز - منڈی بہاءالدین ........منڈی بہاءالدین کی تحصیل پھالیہ میں زمین کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکےماں ،باپ اور بہن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل پھالیہ کے علاقے چھٹہ نیک میں پیش آیا۔ زمین کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں ، باپ اور بہن کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا۔ملزم کی تلاش جاری ہے۔