11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:22
رحمان ملک کا بھگدڑ واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ
جیو نیوز - لاہور.......پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ملتان میں تحریک انصاف کےجلسے کے دوران بھگدڑ سے 7 انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر اے رحمان ملک نے تحریک انصاف کے ملتان میں جلسے کے دوران 7 کارکنوں کی ہلاکت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اس بات کا پتہ چلائے کہ ملتان میں پیش آنے والا واقعہ تحریک انصاف کی غفلت کا نتیجہ تھا یا اس کے پیچھے حکومت کی غلطی تھی۔