11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:42
بلوچستان کے اہم پروجیکٹ ریکو ڈک کی لیز کی منسوخی
جیو نیوز - پیرس .....بلوچستان کے اہم پروجیکٹ ریکو ڈک کی لیز کی منسوخی کے خلاف پیرس میں کامرس کی عالمی عدالت میں سماعت پانچویں روز بھی جاری رہی ۔ریکوڈک پروجیکٹ کی لیزکی منسوخی کے خلاف کنیڈا اورچلی کی کمپنیوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے،جس کے دفاع کے لیے وفاقی حکومت کے نمائندےاوربلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک خود بھی موجود ہیں۔ اپیل میں برطانیہ کےسابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی اہلیہ چیری بلیئر پاکستانی حکومت کی طرف سے وکلا کے پینل کی سربراہی کررہی ہیں۔ریکوڈک پروجیکٹ لیزکے2اہم گواہ معروف سائنسداں ڈاکٹر ثمر مبارک اور بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹری یعقوب بابر کل اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔