11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:52
کوہاٹ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک رضا کار جاں بحق
جیو نیوز - کوہاٹ ........ کوہاٹ کے سرحدی علاقے سپاہ میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن لشکر کا ایک رضا کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ اور اورکزئی کے سرحدی علاقے سپاہ میں شدت پسندوں نے سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی امن لشکر کے رضاکار کی گاڑی گزری تو دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں رضا کار اکبر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد امن لشکر کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے اورزخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔