11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:32
کراچی سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا
جیو نیوز - لاہور........ کراچی سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے302 سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا تاہم پرواز کو بحفاظت اتارلیا گیااور مسافر محفوظ ہیں۔ پی آئی اے کے ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ پرواز کو لاہور سے دبئی روانہ ہونا تھاجس کی رونگی میں اس واقعے کی وجہ سے 4گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔