تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:53

جب پی پی چاہے گی الیکشن اسی وقت ہونگے، یوسف رضا گیلانی

جیو نیوز - ملتان...... سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ابھی ہم عام انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتے، جب پیپلزپارٹی چاہے گی الیکشن اسی وقت ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر جاوید صدیقی کی حمایت میں ایک کارنر میٹنگ اور میڈیا سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہ کہا کہ این اے 149 میں بغیر پارٹی ٹکٹ الیکشن لڑنے والے جمہوری سیاسی نظام کی نفی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں، پیپلزپارٹی انھیں سپورٹ نہیں کرسکتی تھی، کوشش کر یں گے وفاداریاں تبدیل کرنے والے دونوں آزاد امیدواروں میں سے کوئی کامیاب نہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.