تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:2

اگلی باری جماعت اسلامی کی ہے، سراج الحق

جیو نیوز - کھاریاں...... جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگلی باری جماعت اسلامی کی ہے، 1947 اور 1971 میں نیا پاکستان بنایا گیا لیکن عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے اور ہم تیسری بار نئے پاکستان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔کھاریاں میں ڈونرز کانفرس کے شرکاء سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نئے پاکستان کی بات کر رہے ہیں، ہمیں اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے، ہم نے 1947 اور 1971 میں نیا پاکستان بنایا لیکن عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکے ،ہم تیسری بار نئے پاکستان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ استعماری قوتیں ہمیں جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر اشرافیہ نے ہمارے بچوں کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے جبکہ قبضہ مافیا بار بار چہرے اور پارٹیاں بدل کر عوام کو غربت کی چکی میں پیس رہا ہے ۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ جب تک ہم پاکستان کو اس کے نظریئے کے مطابق بنا نہیں لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.