11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:32
لاڑکانہ: لڑکی کی زبردستی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی
جیو نیوز - لاڑکانہ...... الله آباد میں بیٹی کی زبردستی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایس ایس پی حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے باپ نے 3 لاکھ روپے میں بیٹی کو چانڈیو قبیلے میں فروخت کردیا تھا، لڑکی نے فون کرکے اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی اور شادی ناکام بنادی گئی۔ ایس ایس پی کے مطابق لڑکی کو ویمن تھانے پہنچادیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔