تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:42

آصف زرداری کاباہررکھاہواپیساواپس لائیں گے، عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد...... پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کاباہررکھاہواپیساواپس لائیں گے، ہمیں جلسوں کےلیےعوام رقم دیتے ہیں، سانحہ ملتان کی ذمے داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے،کل ملتان میں جاں بحق نوجوانوں کے والدین سے ملاقات کروں گا، جاں بحق افراد کی ہر ممکن مدد کریں گے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملتان میں جلسے کے اختتام پر ایک گیٹ بند ہوا، یہ کس نے کہا؟ پولیس والے جلسے میں موجود تھے مگر انھوں نے کچھ نہیں کیا،سانحہ ملتان کی ذمے داری تحریک انصاف پر کیسے عائد ہوتی ہے؟ اس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے،ملتان میں جن کے گھروں میں ماتم ہے ہم انھیں انصاف دلائیں گے، اپنے دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کرسکو، پاکستانیوں کو غور کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے، دشمن سے بھی ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا مجھے کیا عوام کو بھی نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتبار نہیں ہے، ایک سال میں عوام کے ٹیکس کے 10 ارب روپے کے صرف اشتہار چھپوادیے گئے اور اس چوری اور کرپشن کی قیمت عوام مہنگائی کی شکل میں ادا کررہی ہے،قرضے چڑھتےجارہےہیں،آصف زرداری کی وجہ سے ملک کا ہر بچہ مقروض ہے،ہم آصف زرداری کا باہر رکھا ہوا پیساواپس لائیں گے، آصف زرداری پوچھ رہے ہیں کہ عمران خان کے پاس جلسے کرنے کے لیے پیسے کہاں سے آرہے ہیں؟زرداری صاحب کو بتادوں کہ ہمیں عوام پیسے دے رہے ہیں، زرداری صاحب کو عوام پیسے نہیں دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.