12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:13
لیاری میں سرچ آپریشن، گینگ وارکاملزم ہلاک، گھر گھر تلاشی جاری
جیو نیوز - کراچی......منگھوپیرکےعلاقےسلطان آبادمیں پولیس کاسرچ آپریشن جاری ہے لیاری رانگی واڑامیں بھی رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں گھرگھرتلاشی لی جارہی ہے سلطان آبادکےداخلی اورخارجی راستےبند کر دیئے گئے ہیں۔آپریشن میں200پولیس اہل کارحصہ لےرہےہیں۔ رانگی واڑہ میں رینجرز پر فائرنگ کی گئی ہےکارروائی کےدوران گینگ وارکاملزم ہلاک ہو گیا اس کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اوراغوابرائےتاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھاآپریشن کالعدم تنظیموں کےکارندوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیاجارہاہے۔