تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:32

خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کےٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری

جیو نیوز - خیبرایجنسی......خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا جن علاقوں میں بمباری کی گئی ان میں فاتح سر،وچوونو، راجگل اور دوہاخُلے شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نشانہ بنائے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔ کارروائی میں دہشتگردوں کے 3 سے 4 ٹھکانے تباہ اور متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.