12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:42
سیالکوٹ چارواہ سیکٹر پربھارتی فوج کی فائرنگ سے خوف و ہراس
جیو نیوز - سیالکوٹ .......بھارتی فورسزنےآج پھر سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر گولا باری کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ۔سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات ہرپال سیکٹر اور آج صبح سویرے چار واہ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔