تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:53

لاہور ، ماہر قانون اکرم شیخ کی اہلیہ سپرد خاک

جیو نیوز - لاہور...... ماہر قانون اکرم شیخ کی اہلیہ کو لاہورمیں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں وکلاء ،سیاسی رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبوں کے افرادنے شرکت کی ۔قانون دان اکر م شیخ کی اہلیہ کی نماز جنازہ اپر مال کے علاقے میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ مولانا فضل الرحیم نے پڑھائی جس میں عزیز واقارب ، وکلاء ،سیاسی رہنما ؤں اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔مرحومہ کو میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مرحومہ روبینہ شہزاد شیخ کی روح کے ایصال ثواب کےلیے قل خوانی آج سہ پہر چاربجےکی جائےگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.