12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:13
خیبرایجنسی : فضائی حملوں میں10 دہشت گرد ہلاک ، 3 ٹھکانے تباہ
جیو نیوز - خیبرایجنسی ......خیبرایجنسی کے علاقے کوکی خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرفضائی حملوں میں 10 دہشت گرد مارے گئے، 3 ٹھکانے تباہ ہوئے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہخیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے10دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ جن علاقوں میں بمباری کی گئی ان میں فاتح سر،وچوونو، راجگل اور دوہاخُلے شامل ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نشانہ بنائے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔