12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:33
یلغار کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے کا زمانہ گذر گیا ، پرویزرشید
جیو نیوز - میانوالی.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ یلغار کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے کا زمانہ گذر گیا ۔ عمران خان کے پاس جس صوبے کی حکومت ہے اس کی کارکردگی بہتر بنائیں ۔ میانوالی میں پریس بریفنگ کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان بتائیں خیبرپختونخوا میں 14 ماہ میں کیا کیا ۔کیا عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کا حساب دے سکتے ہیں؟ 2018 میں عوام پوچھیں گے کہ عوام کو کیا ریلیف دیا۔ہمیں بھی عوام کو حساب دینا ہے اور عمران خان کو بھی ۔عمران خان کے پاس جس صوبے کی حکومت ہے اسکی کارکردگی بہتربنائیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018 میں بھی کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی۔۔انہوں نے کہا کہ یلغارکرکے اقتدارپرقبضہ کرنے کا زمانہ گزرگیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا ۔ اگر ملک کے اندرسے کوئی کارروائی کرے گاتو اس سے بھی نمٹیں گے ۔