12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:53
شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی ، 11 دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
جیو نیوز - راوالپنڈی........پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کر کے 11 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔کارروائی میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی ہے۔فضائی کارروائی کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک اور 2 ٹھکانے تباہ کئے گئے۔ یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی ہے۔