12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:33
عمران خان چیف جسٹس کے سامنے الزامات سے مکر گئے، عاصمہ جہانگیر
جیو نیوز - کوئٹہ ........معروف وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں اس وقت کےچیف جسٹس کے سامنےالزامات سے مکرگئے،عمران خان سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری پرعائد کئے گئےالزامات پرقائم رہتے تو پوری قوم ان کے ساتھ ہوتی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران عاصمہ جہانگیر کا کہناتھا کہ جب عمران خان کو سپریم کورٹ بلایا گیا تھا، تو وہ حاکم وقت کے سامنے کلمہ حق کہتے، بہادر وہ ہوتا ہے جو حاکم وقت کے سامنے کلمہ حق کہہ دیتاہے، یہ بہادری نہیں ہوتی کہ جب کوئی چلا جائے تو اس پرالزام لگادیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نے چیف جسٹس کے سامنےتو یہ کہہ دیاکہ انہوں نے تو ان کےخلاف کوئی الزام ہی نہیں لگایا،عمران خان عدالت میں اس وقت کےچیف جسٹس کے سامنےالزامات سے مکرگئے۔