12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:43
لاہور:جوہر ٹاؤن اتواربازارکے دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ نے پرچیاں تھما دیں
جیو نیوز - لاہور .......لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اتواربازار لگانے والے دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ نے پرچیاں تھما دیں۔ دکانداروں نے سرکاری مہر کے بغیر ملنے والی پرچیوں کو بھتہ قرار دیتےہوئے رقم دینے سے انکار کر دیااور پرچی مافیا کے خلاف نعرےبازی کی۔جوہرٹاؤن میں لگائےگئےاتوار بازار کےدکاندار پرچیاںٕ ملنے پر ایک جگہ جمع ہوگئے۔انہوں نےنعرےبازی کرتےہوئےشدید احتجاج کیا۔دکانداروں نےبتایاکہ انہیں مہر کےبغیرڈھائی سو روپے کی پرچی دی جا رہی ہے۔شامیانے کے الگ سےڈیڑھ سو روپے وصول کئے جاتے ہیں۔یہ سلسلہ پچھلےہفتےسےشروع ہوا ہے۔انہوں نے پرچی کو بھتہ قرار دیتے ہوئےپیسے دینے سے انکار کر دیااور مطالبہ کیاکہ پرچی فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہےکہ جوہرٹاؤن کا اتوار بازار چونکہ ماڈل بازار ہے،اس لئے اس کےچارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔