12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:53
سانحہ ملتان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے،عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد.......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ملتان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے،انتظامیہ واقعے کی غیرجانبدارانکوائری نہیں کر سکتی،پارٹی میں اندرونی تحقیقات بھی کررہے ہیں۔ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان واقعے کی پارٹی میں اندرونی تحقیقات بھی کررہے ہیں،کورکمیٹی کا اجلاس بھی بلایا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ وہ ملتان واقعے میں جاں بحق ہونے والو کے گھر جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ سرگودھا جلسے میں کون کون اسٹیج پرآئے گا اسکا فیصلہ میں خود کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں اسٹیڈیم کےگیٹ کس نے بند کیے،تالا کس نے لگایا،اس کاپتالگاناہوگا، واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔عمران خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دہرایا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔