12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:13
کشمیرکے مسئلے کے باعث خطے میں امن نہیں،بلاول بھٹو
جیو نیوز - کراچی .....بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپنی مشکلات کے خود ذمہ دار ہیں کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے، سندھ اسمبلی میں طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا حقیقت پسندانہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں، ہمیں اب میچورہونے کی ضرورت ہے۔ ہم کنسرٹ اورلیپ ٹاپ سے اپنا نام نہیں چاہتے۔بلاول بھٹو نے اپنی تقریرمیں کشمیر کا ایک مرتبہ پھر ذکر کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں،کشمیری عوام آج تک اس وعدے کی تکمیل کے منتظرہیں، کشمیرکا مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اقوام متحدہ کشمیرسے متعلق قراردادوں پرعمل کرائے،کشمیرکے مسئلے کے باعث خطے میں امن نہیں۔