تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:53

پی ٹی آئی غفلت چھپانے کیلئے انتظامیہ پر الزام لگارہی ہے، سعد رفیق

جیو نیوز - لاہور......وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملتان کا واقعہ افسوسناک ہے ، ہمیں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے ،لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے موقع پر ان انہوں نے کہاملتان میں جلسے کے انتظامات پی ٹی آئی کی ذمے داری تھی ،جلسے میں لائٹ کا انتظام پی ٹی آئی نے خود جنریٹرز کے ذریعے کیا تھا، عمران خان اور شاہ محمود جھوٹ بول کر اپنی غفلت کونہیں چھپا سکتے ،اسٹیج پر سیڑھی کا نہ ہونا یا بدنظمی ہونا، سب پی ٹی آئی کی ذمے داری ہے ،یہ لوگ غفلت چھپانے کیلئے ڈھٹائی سے انتظامیہ کوذمے دار ٹھہرا رہے ہیں،جس واقعے کی ذمے داری ہم پر نہیں ، وہ ہم قبول نہیں کریں گے ،پی ٹی آئی نے قاسم باغ میں جلسہ کرنے پرخود اصرار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.