تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:23

پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا میں واجبات کا معاملہ طے پاگیا

جیو نیوز - اسلام آباد......پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا معاملہ طے پاگیا ہے جس کے بعد پالپا نے اپنا احتجاج ختم کردیا ہے۔ نائب صدر پالپا کیپٹن صادق نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملات طے پانے کے بعد پالپا نے اپنا احتجاج ختم کردیااور اب تمام انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ تین ماہ کے واجبات تین قسطوں میں اسی ماہ ادا کردیئے جائیں گے، جبکہ باقی 4 ماہ کے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار بعد میں طے کیا جائے۔ کیپٹن صادق کے مطابق بین الااقوامی پروازوں پر ٹی اے ، ڈی اے نہ دینے کے خلاف پی آئی اے کے پائلٹوں نے احتجاج شروع کیا تھا۔ احتجاج کے باعث حج آپریشن اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.